پشاور: ’’قربان د پیخورہ‘‘ خیبرپختونخوا کے تاریخ کا سب سے کامیاب شو بن گیا

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)پشتو فلموں کے کامیاب اداکار شاہد خان نے پشاور میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ پشتومیوزیکل سٹیج شو میں پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ۔’’قربان د پیخورہ‘‘ خیبر پختو نخوا کے تاریخ کا سب سے کامیاب شو بن گیا ہے، شو نے پہلے دن پشاور میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں،نئے سال کے آمد کے حوالے سے پروڈیوسر نواب خان نےارشد سینما پشاور میں ’’قربان د پیخورہ‘‘ کے نام سے پشتومیوزیکل سٹیج شو کا انعقاد کیا،جس میں پشتو فلموں کی اداکارہ سدرہ نور،سحر خان،نادیہ گل،منیبہ خان، مسکان خان،نیلو خان،زرقا خان،حمزہ نوشہروی، شاہد خان و دیگر نے لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،یہ میوزیکل شو کل26 دسمبر تک جاری رہیگا،ادا کار شاہد خان نے حاضرین کی فرمائش پر پشتو فلموں کے ڈائیلاگ سناکر شرکاء سے خوب داد سمیٹی اوراپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔