قومی بچت کی مختلف سکیموں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد : قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کےلئے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری پر منافع کی شرح12.47 فیصد سے 12.90 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر12 فیصد سے 12.96 فیصد بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح8.5 فیصد10.25 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور اس کے علاوہ بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، پنشنرز بینی فٹ اکاﺅنٹ، شارٹ، لانگ اورمیڈیم ٹرم سرٹیفیکیٹس سمیت دیگر بانڈز پربھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔