سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہتری کے لئے اقدامات

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ حکومت سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق 2 منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ بائیومیڈیکل مواد میں جدید ٹیکنالوجی کے مرکز کے قیام کے لئے 849.329 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیاگیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔دوسرا منصوبہ لطیف ابراہیم جمال نانوٹیکنالوجی سنٹر میں نانومیٹریل کی صنعتی پیداوار کے لئے سہولیات کے قیام کے لیے 718.483 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔