پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 اموات، 377 کیسز رپورٹ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 377 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 15 اسلام آباد میں 16 ملتان میں 16 اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 38 اسلام آباد میں 12 اور صوابی میں 18 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44137 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12443 پنجاب میں 17173 خیبرپختونخوا میں 8289اسلام آباد میں4542 بلوچستان میں 1106گلگت بلتستان میں 312 آزاد کشمیر میں 272 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 42718 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 102 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14168ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 85631 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34563 بلوچستان میں 33488 گلگت بلتستان م10412 اسلام آباد میں 1 لاکھ 7665،خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 80 ہزار 146،پنجاب میں 4 لاک43240 اور سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 17 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد28745ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7622 اموات جبکہ گزشتہ 21 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 13 ہزار 28 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5851 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئےاسلام آباد میں کل 956 اموات جبکہ گزشتہ 21 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوابلوچستان میں کل 360 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 742 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار 293 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 945 مریض زیر علاج ہیں۔