عرفان محسود نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،پیرعبداللہ شاہ

پشاور: مارشل آرٹس کے سابقہ ایشین چمپیئن شپ پوزیشن ہولڈر اور پاکستان میں ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن کے برانچ چیف فرہاد شینواری اور مارشل آرٹس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گنیز ریکارڈز ہولڈر عرفان محسود اور سینئر کراٹے کوچ نثار شینواری نے ڈائریکٹر سپورٹس مرج ایریا پیر عبداللہ شاہ کیساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی،قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے کوچز اور مایہ ناز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا،اور ان کو بھر پو طریقے سے سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،اس ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس مرج ایریا پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کی انڈر 21صوبائی گیمز میں شرکت اور اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنا اور میڈلز جیتنا انتہائی خوش آئند ہے،انھوں نے کہا کہ بہت جلد قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کے لیئے الگ سپورٹس فیسٹول کا بندوبست کیا جا رہا ہے،اور کئی دیگر پروگرام بھی ترتیب دی گئی ہیں جن سے قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھر پور فائدہ اْٹھا ئیں گے،اور ان کی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی،اس ملاقات میں پاکستان میں ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن کے برانچ چیف فرہاد شینواری نے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع میں تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو پروفیشنل ٹریننگز دی جائے،ان کو بین لاقوامی ایونٹس میں شرکت کے دوران تعاون فراہم کیا جائے،اور ان کیلئے سالانہ گرانٹس کا بندوبست کیا جائے،اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ڈی جی سپورٹس عبداللہ شاہ نے کہا کہ عرفان محسود نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے موجودہ حکومت قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کےلئے ہر قسم کے اقدام کر رہی ہے ۔ڈی جی سپورٹس مرجڈ ایریاز عبداللہ شاہ نے عرفان محسود کو شیلڈ بھی پیش کیا۔