یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی : یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کےدوران پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کےدوران حوالدارمحمد شفیق نے جام شہادت نوش کیا ، حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارشفیق کی نمازجنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں عسکری حکام سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید حوالدار شفیق فروری 2021ء یو این مشن میں شامل ہوئے۔اب تک 162 اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔ حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسطی افریقی ریپبلک میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے والے پاکستانی دستے کے ایک بہادر اور سرشار رکن تھے۔