اورکزئی: ضلع بھر میں شاہراہوں سے غیر قانونی سپیڈ بریکر ہٹانے کی مہم شروع

اورکزئی: صوبائی حکومت خیبر پختونخواکے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی ہدایت پر ضلع بھر میں شاہراہوں سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹانے کی مہم شروع کردی ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کومسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جن میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد خالد سے اپیل کی تھی کہ مختلف شہروں اور دیہات اور شاہراہوں پر سپیڈ بریکرز نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی اور مسافروں باالخصوص مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کی تکالیف میں اضافے کے علاوہ آئے روز ٹریفک حادثات بھی رونما ہوتے جس پر ڈپٹی کمشنر نےہدایت کی ضلعی سطح کی تمام شاہراہوں سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ختم کئے جائیں جس پر فوری عمل درآمد شروع کیا گیااور بھاری مشینری کی مدد سے تمام چھوٹے بڑے سپیڈ بریکرز کی مسماری کے علاوہ مقامی کمیونٹی کو بھی متنبہ کیا گیا کہ آئندہ سڑکوں پر اسطرح کے بلاجواز سپیڈ بریکرز کھڑے کرنے گریز کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور مسافروں کی تکالیف میں اضافہ نہ ہونے پائے۔

Spread the love