آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے کے رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کے دورے کے دور ان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے، آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر ریجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے، آرمی چیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اے کے ریجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔