ایم ایل ون منصوبے کی بدولت گوادر پورے پاکستان کے ساتھ منسلک ہوگا، قاسم خان سوری

کوئٹہ:ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ریل دنیا بھر میں سفرکیلئے خصوصی وسستی سورای ہے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کی دوبارہ بحالی سے نہ صرف کوئٹہ ریلوے سٹیشن کی رونقیں بڑھیں گی بلکہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ عوام کوسستی سورای بھی دستیاب ہوگی ۔ایم ایل ون منصوبے کی بدولت گوادر پورے پاکستان کے ساتھ منسلک ہوگا۔بوستان ژوب ریلوے سٹیشن کی بحالی ،اکبربگٹی ایکسپریس اور کوئٹہ سے دوسر ی ٹرنیوں کابھی جلد آغاز کیاجائے گا ۔یہ بات انہوں نےریلوے سٹیشن میں بولان میل کی دوبارہ بحالی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پاکستان ریلوے کے ڈی جی لینڈحفیظ اللہ ،ڈی ایس ریلوے کوئٹہ محمد علی آفرید ی اوردیگر بھی موجودتھے۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان ریلوے کوپاوں پرکھڑا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور بولان میل کی بحالی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے منشورکے مطابق اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کاوعدہ پوراکردیاہے ۔بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے تمام محکموں کوخط لکھاہے میں نے بطورمنتخب رکن قومی اسمبلی کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے نوجوانوں کامقدمہ پرہرفورم پرلڑاہے ،جعلی ڈومیسائل پربلوچستان کے کوٹے پر بھریتوں کی چھان بین کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے، ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے بہت سے اضلاع میں جعلی ڈومیسائل،بلوچستان کے کوٹے پرملازمتیں کرنے والے افراد کے ڈومیسائل منسوخ کردیئے ہیں ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاون کا تصوردے کر غریبوں کاروزگار بندہونے سے بچایااس لیے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) اوردوسرے اداروں نے کوروناوائرس کے دوران پاکستان کی اقدامات کوسراہاہے ۔پہلی بار کسانوں کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کاآغازکیاجارہاہے جبکہ صحت کارڈ کے اجراسے غریب آدمی 10 لاکھ روپے تک پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کرواسکے گا ۔انہوں نے کہاکہ گیس کے ذخائر میں کمی آنے سے عوام کو گیس پریشرمیں کمی کاسامناکرناپڑتاہے جبکہ کوئٹہ اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں کے شہریوں کو موسم سرمامیں گیس کی فراہمی، کم پریشر اوربلنگ اوردیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیرتوانائی سے بات کی ہے چونکہ اس وقت پوری دنیامیں مہنگائی کی لہرہے مگرحکومت احساس کارڈز ،یوٹیلیٹی سٹورز پرسبسڈی اوردیگر اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ محکمہ ریلوے بوستان سے ژوب تک ریلوے سٹیشن کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ کوئٹہ سے ژوب تک سٹرک کودورویہ کیاجارہاہے جس سے عوام کو آسانی ملے گی اورٹریفک حادثات میں کمی آئے گی ۔