مہمند پولیس ضلع بھر میں لوگوں کے تنازعات ختم کرانے کیلئے متحرک

مہمند:ڈی پی او مہمند کی ہدایت پر مہمند پولیس کو عوام کے گھر گھر جاکر انکے مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک۔ مہمند پولیس کی کوششوں سے ضلع بھر کے کئی خاندانوں کے درمیان تنازعات اور دشمنی ختم۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈیالی علی مراد، ایس ایچ او رضاء محمد اور ایس آئی صمد خان نے علاقہ پنڈیالی شہید بانڈہ کے رہائشی فریق اول شہنشاہ ولد نواب اور فریق دوم اکبر سید ولد میر اکبر (دو خاندانوں) کے درمیان اپسی پیسوں معاملات کو پرامن طریقے سے حل کردیا۔ ڈی ایس پی پنڈیالی، ایس ایچ او پنڈیالی اور جرگہ مشران کے ہمراہ فریقین کے گھر پہنچ گئے۔ اور دونوں فریقین کے مابین پیسوں کے معاملات کو حل کرنے کا جرگہ مقرر کیا۔ انتظامیہ اور جرگہ مشران نے دونوں خاندانوں کے خوشحالی کیلئے بھرپور کوششیں کی۔ اخر میں یہ کوششیں رنگ لائی اور فریق اول اور فریق دوم نے انتظامیہ اور جرگہ مشران کے فیصلے کو مانتے ہوئے ایک دوسرے کیساتھ اپسی تنازعات کو ختم کرنے کا عہد کرلیا۔آخر میں دونوں خاندانوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی۔