احمد نورانی نے اپنی اہلیہ عنبرین فاطمہ سے دھوکہ کرلیا

لاہور: احمد نورانی کی اہلیہ صحافی ​عنبرین فاطمہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عنبرین بھی صحافی ہیں اور ایک بڑے قومی اخبار سے وابستہ ہیں۔خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر خلع کے دعویٰ کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے نہ تو کبھی انہیں کوئی کاغذات بھیجے اور نہ ہی زبانی طلاق دی۔ نکاح میں ہونے کے باوجود لوگوں کے سامنے کہا گیا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے اور اس بات کا پورا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔عنبرین فاطمہ نے کہا کہ “اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا،

اس لیے میں “خلع” کادعوی دائر کرنے پر مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا۔”خیال رہے کہ عنبرین فاطمہ پر کچھ روز پہلے لاہور میں حملہ بھی ہوا تھا ۔ نامعلوم افراد نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی بیٹی اور بہن کے ساتھ بازار جا رہی تھیں۔ ملزمان نے لوہے کے راڈ سے ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی تھی۔یاد رہے کہ اس حوالے سے خود احمد نورانی کہہ چکے ہیں کہ ان کی عنبرین فاطمہ سے طلاق ہو چکی ہے اور باقاعدہ ان کے اصرار پر طلاق دی تھی۔ احمد نورانی نے یہ بھی کہا کہ ان کی تحریری طور پر طلاق ہو چکی ہے اور یہ طلاق باقاعدہ طور پر نادرا میں رجسٹرڈ ہے۔مگر حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ نادرا کے ریکارڈ میں ابھی بھی عنبرین فاطمہ ہی احمد نورانی کی اہلیہ ہیں۔ اور عنبرین کے ریکارڈ میں احمد نورانی ہی ان کے شوہر ہیں۔ عنبرین فاطمہ نے کہا کہ آج تک وہ احمد نورانی کی اہلیہ ہیں اور انہیں احمد نورانی نے کبھی طلاق نہیں دی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی آپس میں بات نہیں ہوتی مگر وہ اب بھی احمد نورانی کے نکاح میں ہیں۔عنبرین فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اختلافات رہے ہیں مگر میں نے کبھی سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں لکھی مگر اس لیے کلئیر کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ میں اب تک ان کے نکاح میں ہوں۔