مردان: ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کا ساولڈھیرکے آثار قدیمہ کا دورہ، ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف سے ملاقات

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کا ساولڈھیر مردان کے آثار قدیمہ کا دورہ کیا اور آثار قدیمہ پر جاری تحفظ کے کام کا جائزہ لیا، ڈاکٹر عبدالصمد نے اپنی ایک بیان میں پاکستان بھرکے عوام کوپیغام دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع مردان میں لاتعداد تاریخی آثارہیں اور ان کی اپنی اہمیت ہے،سیاح ایک بارضرور ساولڈھیر آثارقدیمہ آئیں۔وزیراعظم عمران خان سیاحت کوفروغ دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالصمد نے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف سے بھی انکے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع مردان میں گندھارادوار کے آثار قدیمہ بارے تفصیلی بریفنگ دی