قبا ئلی ضلع خیبر میں منشیات فیکٹری سیل، 4 ملزمان گرفتار

خیبر:خیبر پولیس کی بڑی کارروائی،ہیروئن فیکٹری سیل، 12 کلوگرام ہیروئن ​برآمد،دوکلوگرم سے زائد کیمیکل منشیات بنانے کے آلات سمیت 4 ملزمان گرفتار مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے منشیات سے پاک معاشرے کے وژن کے روشنی میں ڈی پی او خیبر وسیم ریاض کے احکامات پر ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی اور اسکی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ حدود جمرود علاقہ شاکس میں منشیات بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ زنی جہاں سے ہروئین 12 کلوگرام برآمد،دوکلوگرم سے زائد کیمیکل منشیات بنانے کے آلات جسمیں میکسچر وغیرہ شامل ہیں برآمد کی ملزمان ہیروئن پیکنگ میں مصروف عمل تھے4 ملزمان طارق شاہ ولدنوروز،احسان اللہ سکنہ شنواری،منیر ولد گلماش سکنہ ذخہ خیل ،جمشد ولد عبدالخیل، گرفتار کرکے جمرود پولیس سٹیشن منتقل کر دئے گئے جہاں ان سے تفتیش جاری ہیں۔ڈی پی او خیبر نے کہا کہ منشیات کی فیکٹری گنجان آباد علاقے میں بنائی ہوئی تھی جہاں منشیات بنانے کے بعد ملک کے دوسروں حصوں کو سپلائی کی جاتی انہوں نے کہا کہ کہ علاقے سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہیگا