خیبر: ​سیکورٹی فورسزعلاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کھلاڑیوں کا ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے،لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال

خیبر: لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر دوستانہ فٹ بال میچ خیبر زخہ خیل فٹ بال کلب نے 1گول سے جیت لیا۔لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر خیبر زخہ خیل فٹ بال کلب اور لنڈی کوتل فٹ بال کلب کے درمیان دوستانہ میچ خیبر زخہ خیل فٹ بال کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی. دوستانہ فٹ بال میچ کے مہمان خصوصی 101ونگ سیکورٹی فورسز کے لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری. بلدیاتی انتخابات چئرمین شپ سیٹ کے لئے نامزد امیدوار کلیم اللہ شینواری. نجیب شینواری فلاحی تنظیم کے چیئر مین بنارس شینواری ملک اضغر شینواری. ابودردا شینواری منظور شینواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے دوستانہ فٹ بال میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئندہ اقدام ہیں سیکورٹی فورسز علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی تاکہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں اور کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے. اس موقع پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری اور جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری نے دوستانہ فٹ بال میچ میں شرکت کرنے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال اور دیگر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا