آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ​سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی : بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی سورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے اور تمام شعبوں میں طویل مدتی دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، ان کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لئے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑہانے کا اظہار کیا، معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار ، بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لئے کردار کو بھی سراہا۔