جنوبی وزیرستان: وانا سپورٹس کمپلیکس میں سائیکل ریس کی تقریب کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری

جنوبی وزیرستان وانا سپورٹس کمپلیکس میں سائیکل ریس کی اس بڑی تقریب کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہے، حکام نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، آج ایس ڈبلیو ایس 131 ونگ کمانڈر کرنل احسن سلیم اور میجر حسن بشیرنے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے تمام ترانتظامات کاجائزہ لیا، انہوں نے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ پہلی کمشنر ٹور دی وزیرستان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ آج ٹانک سے شروع ہوگیا جوکہ آج گومل زام ڈیم پر اختتام پذیر ہوگا سائیکل ریس میں ملک کے چاروں صوبوں اور اسلام آباد سمیت 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مہمانوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیرستان ایک پرامن علاقہ ہے اور ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیرستان وہ وزیرستان نہیں ہے جو بم دھماکے ہوتے تھے اب یہاں امن کا دور دورہ ہے۔لوگوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرینگے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔