کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹوردی وزیرستان سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ علی الیاس نے جیت لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی ، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ پہلی کمشنر ٹوور دی وزیرستان سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ کراچی سے تعلق رکھنے والے علی الیاس نے جیت لیا ۔ریس کا افتتاح ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوا جہاں پاک فوج کی جانب سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عامر لطیف نے ریس کا افتتاح فیتہ کاٹ کے کیا۔ پہلی کمشنر ٹوور دی وزیرستان سائیکل ریس تین مراحل میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ ریس کا پہلا مرحلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک تک 69 کلومیٹر تک منعقد کیا گیا جس میں بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کراچی سے تعلق رکھنے والے علی الیاس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی، ضم اضلاع، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن ، پاک فوج، ایف سی جنوبی وزیرستان، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلعی انتظامیہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے باہمی اشتراکریس کا دوسرا مرحلہ ٹانک سے گومل زام ڈیم تک 68 کلومیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ گومل زام ڈیم سے شروع ہو گا اور وانہ جنوبی وزیرستان کے مقام پر اختتام پذیر ہوگاجو کہ 52 کلومیٹر پر پہاڑی ٹریک شامل ہے۔پہلے مرحلے کی تقریب کیپٹن سکندر شہید کیمپ ٹانک منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی تھے جنہوں نے فاتح سائیکلسٹ علی الیاس کو پانچ ہزار روپے کیش اور شیلڈ پیش کی ۔ کمشنر ڈیرہ عامر لطیف سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ریس اب ہر سال منعقد کی جائے گی جس میں اگلے سال ان ٹیموں کے علاوہ اور علاقوں سے بھی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔یہ ریس تین ڈسٹرکٹ میں منعقد ہو رہی ہے ۔ دنیا کو اس ریس کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ اب ان اضلاع میں مکمل امن ہے اور یہاں سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سکول طلباء کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جبکہ ساتھ ہی روایتی گھوڑا رقص اور ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہوا۔ ریس کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد سڑکوں کی دونوں جانب موجود رہی جبکہ ٹانک پہنچنے پر شہریوں اور پاک فوج کی جانب سے سائیکلسٹ کو ہار پہناتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچاورکی گئی ۔