صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزییویو سے ملاقات

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ،ازبکستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے تجارتی اور معاشی تعاون تیز کرنا ہوں گے ، پاکستان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا حامی ،جلد تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو اشک آباد میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزییویو سے ملاقات کے دوران کیا۔دو نوںممالک کے صدور نے ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبالہ خیال کیا اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ازبکستان کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔