جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے 44واں ورلڈ ریکارڈ بنالیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 44واں عالمی ریکارڈ بنالیا،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی.عرفان محسود نے ایک منٹ میں 256 ایسکریما سٹرایکس کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا ہے ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے امیل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے عرفان محسود کا مجموعی طور پر 44واں عالمی ریکارڈ ہے۔ عرفان محسود نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےلئے 50 عالمی ریکارڈ بنانا میرا ہدف ہے۔ اس سے پہلے عرفان محسود انڈیا سمیت یو کے، امریکہ اور مختلف ممالک کے ریکارڈز بھی توڑ چکا ہے