کرم: پاک فوج کے زیر اہتمام پیواڑ اور گیدو قبائل تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ کا انعقاد

کرم:پیواڑ اور گیدو تنازعہ کی مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی غرض سے تینوں سب ڈویژنز سے قبائلی ثالثی جرگہ ہیڈ کوارٹر 73بریگیڈ پاراچنارمیں دوبارہ منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر، کمانڈر 73بریگیڈ برگیڈئیر ثاقب گلزار, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ جان, اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس اور سیکرٹری ایم این اے جلال حسین بنگش اور سیکرٹری ٹو ایم پی اے ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ ثالثی جرگہ نے آپس میں کافی بحث کی اور تنازعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فریقین کیساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد فی الفور دوبارہ نتیجہ خیز جرگے کا انعقاد ہوگا۔