مہمند: تحصیل یکہ غنڈ بھائی کورواٹر سپلائی سکیم پر تیزی سے کام جاری ہے،ساجد خان مہمند

مہمند:تحصیل یکہ غنڈ بھائی کور میں ایم این اے ساجد خان مہمند اور ایم پی اے عائشہ مہمند کی منطور کردہ واٹر سپلائی سکیم (ٹیوب ویل) پر کام جاری ھے، پی ٹی آئی ویلج کونسل امیدوار حسن سردار نے جاری کام کا جائزہ لیا۔اس حوالے رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہا کہ تحصیل یکہ غنڈ بھائی کور واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،سکیم کی تکمیل کے بعد علاقے کے آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی اور علاقے کے رہائشیوں کو درپیش پینے کے پانی کے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا ۔

Spread the love