مہمند پولیس نے بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ تلف کردیا

مہمند: کڑپہ کے مقام پر مہمند پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بارودی مواد اور منشیات تلف کر دی۔ تلف شدہ مواد میں 197 ڈنڈے بارود، 150 میٹر پرائمر کارڈ 45 عدد سیفٹی فیوز، 100 عدد ڈائٹونیٹر ، 17895 چرس، 12621گرام افیون, 50 گرام ائیس, 1215 گرام ہیروئن شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر ڈی ایس پی خالد خان کے نگرانی میں انضمام کے بعد مختلف کاروائیوں میں پکڑے گئے بارود مواد اور منشیات جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 1 ضیاء الحسن کی موجودگی میں نذر آتش/تلف کر دی۔ مہمند پولیس نے ضلعی مالخانہ سے 197 ڈنڈے بارود، 150 میٹر پرائمر کارڈ، 15 عدد سیفٹی فیوز، 100 عدد ڈائیٹونیٹر مواد دھماکے سے جبکہ مختلف اقسام کے منشیات مواد 17895گرام چرس، 12621 گرام افیون، 50 گرام ائیس 1215 گرام ہیروئن نذر آتش کر دی، اس موقع پر اخباری نمائندوں سے انٹرویو میں جوڈیشل مجسٹریٹ 1 نے بتایا کہ بارودی مواد اور منشیات تلفی کا عمل انضمام کے بعد پہلے دفعہ ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد معاشرہ بارودی مواد اور منشیات کے ناسور سے صاف کرنا ہے، ڈی ایس پی خالد خان نے کارروائی کا تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس بارود اور منشیات تلفی ضلعی عدالت اور میڈیا کی موجودگی میں کررہا ہے، جن مقصد معاشرہ بارودی مواد اور منشیات سے پاک کرنا اور ڈرگ مافیا کی حوصلہ شکنی ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی۔ کہ نیٹ پولیس فورس منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں اسلئے ایک ذمہ دار شہری کے ناطے ڈرگ مافیا کے خاتمے میں بھر پور تعاون کریں کیونکہ ڈرگ مافیا تمام معاشرے کا دشمن ہمارے نسلیں تباہ کر رہے ہیں