باباگورو نانک دیو جی کے پاس امن اتحاد کی آشا لیکرآئے ہیں، سکھ یاتری

لاہور:بابا گورونانک دیوجی کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے 17نومبر سے پاکستان میں آئے3000 کے قریب سکھ یاتری اپنے تین روزہ مذہبی رسومات کیلئے گورودوارہ کرتار پور کوریڈور پہنچ گئے ،جہاں پر سکھ یاتری مزید 3 روزہ مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 26 نومبر کو واپس اپنے وطن روانہ ہوں گے ، دربارکرتارپور صاحب، پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے صدرامیرسنگھ سی ای او کرتارپورراہداری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد لطیف ،ڈی سی نارووال، میڈم نبیلہ سمیت دیگر حکام نے سکھ یاتریوں کا پرپرتپاک استقبال کیا ،سی ای او محمد لطیف نے کہا کہ حکومت 17 نومبر سے پاکستان میں آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر رہی ہے، دو ہزار افراد کے لیے کرتار پور کوریڈور میں فری رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کھیتی صاحب زمین کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے اس کی حاصل آمدنی کو لنگر میں شامل کیا جائے گا ۔اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ باباگورو نانک دیو جی کے پاس امن اتحاد کی آشا لیکرآئے ہیں اور من کی مراد ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن اورمحبت بڑھے کیونکہ یہی سبق بابا گورو نانک دیو جی نے اپنی تعلیمات میں دے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ گورونانک کے کروڑوں نام لیوا راہداری پر شکرگزار ہیں، اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا انتظامات پر خوشی کا اظہار کرنا ہمارے لیے باعث فخر عمل ہے ہم نے حکومت پاکستان بالخصوص وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات کی روشنی میں مہمان نوازی اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔سیکیورٹی سمیت تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا ہیلتھ کا عملہ یاتریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔ سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارے گورودوارے اور مذیبی مقامات اپنی اصل شکل میں موجود ہیں۔ بہترین طریقے سے ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں۔بھارت سمیت دینا بھر سے آنے والے مہمانو ں کی سہو لیات بڑھانے کے لئے حکومت اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے، شرومنی گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پا ر ٹی لیڈر سردار رام پال سنگھ نے اعلی انتظامات اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کا تہہ د ل سے شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم گوردواروں کی حفا ظت اور خوبصورتی پر بہت خوش ہیں،ہر پیت سنگھ ,،وجندر سنگھ سمیت دیگر بھارتی سکھ رہنما ئوں نے کرتارپور راہداری بحال ہونے اور حکومت پاکستا ن کے بہترین اقدامات اور تعاون کی کھلے الفاظ میں تعریف کی سکیورٹی سمیت کیے گئے تمام انتظامات کو خوب الفاظ میں سراہا اور کہا کہ سکھ برادری کے لئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں ہم ہمیشہ یادرکھیں گے اور متروکہ وقف املاک بورڈ بھی ہما ری مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور املاک کی حفا ظت کے لئے بہترین اقدامات کر رہا ہے ۔