جنوبی وزیر ستان: اقوام کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کو اولین اہمیت حاصل ہے، کرنل محمد طارق سہیل

جنوبی وزیر ستان:کیڈٹ کالج سپنکئی کے زیر اہتمام تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے اور سکالر شپس کے حقدار ٹھرنے والے کیڈٹس میں تعریفی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے پررونق تقریب کا انعقاد تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیوں پر کیڈٹس کا شاندار استقبال کیا گیا ،کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے کیڈٹ کالج سپنکئی کے آڈیٹوریم ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تقریب کے مہمان خصوصی کیڈٹ کالج کے پرنسپل کرنل محمد طارق سہیل تھے جبکہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سروکئی اعجاز اختر کیڈٹس،کیڈٹس کے والدین،کالج انتظامیہ کے حکام،معززین علاقہ اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی مذکورہ تقریب کے مہمان خصوصی نے سکالر شپس اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کالج کے کیڈٹس میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر کیڈٹس کالج اسپنکئی کے پرنسپل کرنل محمد طارق سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا لیتی ہیں علم ہی انسان کو شعور بخشتاہےان کا مذید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں تعلیم یافتہ قومیں ترقی اور خوشحالی کی منزل کو پاسکتی ہیں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مذید کہا کہ کیڈٹس کالج اسپنکئی اپنے طلباء کو معاشرے کامفید شہری بنانے کے لئےتمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے اور یہی وجہ کے آج کیڈٹس کالج سے فارغ التحصیل کیڈٹس پاک آرمی سمیت ملک کے دیگر اداروں میں اپنے فرائض سر انجام دیکر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے سکالر شپس حاصل کرنے والے کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالی اور معاشی مشکلات کے باوجود باہمت رہ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کالج اسپنکئی کی انتظامیہ اپنے ایسے طلباء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکے لئے ایسے مواقع پیدا کریگی کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔