کیڈٹ کالج مامد گٹ ضلع مہمند کے عوام کیلئے امید کی ایک کرن

تعلیم کو عام کرکے ہی مہذب معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کیڈٹ کالج مامد گٹ کام کررہاہے۔قبائلی ضلع مہمند میں قائم مامد گٹ کیڈٹ کالج میں 900 طلباء کی گنجائش ہے جس میں سے 400 کو رہائش فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس میں ایک انتہائی اعلی معیار کی لائبریری بھی بنائی گئی ہے جس میں مختلف مضامین پر 11,000 سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ مامد گٹ کالج، جسے پاکستانی مسلح افواج کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، مامد گٹ کیڈٹ کالج کا قیام پاک فوج اور حکومت کا ترجیحی منصوبہ تھا، یہ ادارہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہورہا ہے۔

پاک فوج حکومتی اداروں کے اشتراک سے قبائلی اضلاع میں شرح خواندگی کوبڑھانے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہے ہیں ، کالج میں ہر طرح کی جدید تعلیمی سہولیات کے علاوہ اور اساتذہ کے لئے رہائش کی بہترین سہولیات موجود ہے۔ اس ادارے کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہو رہی ہے جو مستقبل میں ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ علاقہ عمائدین نے کالج تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مامد گٹ کیڈٹ کالج کے قیام سے قبائلی ضلع مہمند میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہو گیا ہے ، اب یہاں کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم اورکتاب ہوں گے۔