قبائلی ضلع خیبر ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے، الحاج بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی نے قبائلی ضلع خیبر میں تیزرفتار اور جامع ترقی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اب ہماری توجہ اس امر پر ہے کہ ہم ترقی کے عمل کی رفتار میں تیزی کو برقرار رکھیں تاکہ ضلع خیبر عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن ہو۔ضلع خیبر کے بنیادی خدمات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں میں عوامی ضرورتوں اور ترجیحات کو پیش نظر رکھنا اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے دوران مختلف اداروں کے کردار کو تکنیکی بنیادوں پر مؤثر بنانا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسلی ریٹڈ ایمپلی منٹیشن پروگرام2020-21 فیز 2 میں منظور شدہ اسکیم نیو آبادی الاودین کلی میں اسکیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے مذکورہ اسکیم ​پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا جبکہ سورکمر کارون خیل میں AIP اسکیم پمپنگ چمبر اور بونڈری وال پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ’’اے آئی پی کے تحت وضع کیے گئے طریقہ کار میں اس کے تحت انجام دیے جانے والے منصوبوں کے اعلٰی معیار اور تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بات پیش نظر رکھی گئی ہے کہ نتائج کے حصول اور مسائل کے حل پر توجہ ہو، اور اس میں سیاسی اور سماجی ہم آہنگی اور عوامی امنگوں کا خیال رکھا جائے۔