قبائلی ضلع اورکزئی میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم جاری

اورکزئی:ضلع اورکزئی میں ملک بھر کی طرح خسرہ،روبیلا مہم جاری ہے جسکے لئے ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے آفسران کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی امتیاز علی شاہ نے خسرہ،روبیلا مہم کی نگرانی کی اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ اور ہیڈکوارٹر کلایہ میں شام کی جائزہ اجلاسوں کی صدارت کی۔ امتیاز علی شاہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی ویکسن لگائیں اس سے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے محفوظ بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔