جمرود: رکن صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی نے پہلا خیبر فٹ بال لیگ کا افتتاح

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) پہلا خیبر فٹ بال لیگ 2021 کی جمرود میں افتتاح پروگرام ہوا جس میں ایم پی اے بلاول آفریدی اور نامزدامیدوار سیدنواب آفریدی تھے. ایم پی اے بلاول آفریدی اور منصورخٹک نے مجموعی طور پر ایونٹ کی کامیابی کیلئے 120000 روپے اعلان کیا. اس لیگ میں ٹوٹل 8 ٹیمیں شامل ہیں جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہونگے. لیگ کا پہلا میچ الحرم یونائٹڈ اور لنڈی کوتل لائنز کے درمیان جمرود اسپورٹس کمپلیکس پر بروز بدھ ہوگا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے بلاول آفریدی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے سپانسر اور آرگنائزر کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد باد پیش کرتے ہیں، کھیل ہمارے منشور میں شامل ہے مرج اضلاع کے لئے بہت سے اور میگا ایونٹ کا انعقاد ریکارڈ پر موجود ہے،کھلاڑیوں کو سہولیات سے آراستہ کرنااور کھیل کے مواقع پیدا کرنا ترجیحات میں شامل ہےدور دراز علاقوں میں گراونڈ پر کام جاری،انٹرنیشنل سطح پر کھیل میں ہمارے ہیرو موجود ہےجو ہمارے لئے باعث فخر ہے ،ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا واحد ذریعہ کھیل ہے ، سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کی وجہ سے امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔