پشاور: ڈسی گولڈ کپ ٹیبل ٹینس کے فاتح کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

پشاور: ڈی سی گولڈ کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرپشاور کیپٹن(ر) خالد محمودمہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان’صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے کفایت اللہ خان’ ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ خان ‘میاں ابصار علی سمیت دیگر شخصیات بھی مجود تھیں’ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے’گرلز سنگلز میں اقراء رحمان اول رہیں جبکہ ام حلیمہ رحمان رنر اپ رہیں ‘حوریہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی’بوائز سنگلز مقابلوں میں خواجہ حسیب اول رہے ‘امم خواجہ دوسرے اور اویس خان تیسرے نمبر پررہے ‘گرلز ڈبلز مقابلوں میں اقراء رحمان اور ام حلیمہ رحمان اول رہیںجبکہ بوائز ڈبلز مقابلوں میں شایان فاروق اور حسیب پہلے نمبر پر رہے’ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر ڈی ایس او تحسین اللہ خان’کفایت اللہ خان سمیت ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کاسلسلہ جاری رہے گی اور ہماری طرف سے انہیں مکمل سپورٹ حاصل رہے گی انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا کہ ہر کھیل کے کھلاڑی کواپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں اور وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرسکیں۔

Spread the love