بھارتی ادکاروں کو کاسٹ کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد :پاکستانی اشتہارات میں بھارتی ادکاروں کو کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اشتہارات جن میں بھارتی اداکار کردار ہوتے ہیں وہ پاکستانی ٹی وی سکرینیوں پر بھی نشر کیے جا رہے ہیں۔یہ اشتہارات پاکستانیوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کرتے ہیں جو کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم سے پریشان ہیں تاہم پیمرا نے سیکشن 27 اے کے تحت ان پر پابندی لگا دی ہے۔ملٹی نیشنل کمپنیز کے صابن، واشنگ پاؤڈر ، شیمپو اور دیگر اشیاء کے اشتہارات جن میں بھارتی اداکار ہیں ان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پیمرا کی جانب سے پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ ان اشتہارات کو متبادل پاکستانی کردار میں نہ تبدیل کر دیں جسے پیمرا سے منظوری حاصل ہو۔