آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تھامس ویسٹ اور ضمیر کابلوف کی الگ الگ ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لئے روسی فیڈریشن کے صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی شراکت داروں کے ساتھ دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور روس کے ساتھ طویل مدتی اور پائیدار کثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔روسی فیڈریشن کے صدر کے خصوصی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے امریکی نما ئندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے بھی ملاقات کی۔باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ کثیرالجہتی طویل المیعاد باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیئے