بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جا رہا ہے

نئی وہلی : خالصتان صوبے کے حامیوں بھارت کا مستقبل کا نقشہ سامنے لے آئے۔نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے کہبھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جا رہا ہے۔ نقشے کے مطابق بھارت درجنوں چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ بہت جلد بھارت چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹ جائے گا اور خالصتان الگ ملک بنے گا جبکہ مکمل کشمیر اور جموں کی وادی بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔ دوسری جانب جہاں پاکستان کا 73واں یوم آزادی پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طور پہ منایا گیا وہیں اس موقعہ پر ننکانہ صاحب میں سکھوں نے بھی یومِ آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا۔سکھوں نے پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستانکے نعرے بھی لگا دیے جس سے سب لوگوں کے جذبات گرما گئے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں آباد اقلیتوں نے بھی بھرپور انداز سے آج یوم آزادیمناکر وطن عزیز سے اپنا پیار،محبت اور اس وطن کے لیے قربانیوں کا اعادہ کرکے بھارت کو پریشان کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں سکھوں کی طرف سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوئیں. سکھ کمیونٹی کی طرف سے سب سے بڑی تقریب ننکانہ صاحب میں منعقد کی گئی۔ننکانہ صاحب میں ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں سکھ کمیوٹنی کے تمام افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں نے پاکستانکے سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ملک پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے. سکھ جوان پاکستان کے ملی ترانے پڑھ پڑھ کر اجتماع کے دلوں گرماتے بھی رہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکھوں نے بھارت کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دیں گے اور بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے.