اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو آسان کرے،سرفرازاحمد

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کا دن ہے، اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو آسان کرے۔کراچی میں نماز عید الاضحیٰ کے بعد کشمیری عوام کیلئے اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم اللہ پاک سے یہی دعا کریں گے کہ آپ لوگوں پر جو مشکل وقت آیا ہے اللہ آپ کو اس سے نکالے اور انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ہماری حکومت کی کوششوں کی صورت میں کشمیر کو ضرور آزادی ملے گی۔