دھمکیوں سے کوئی ڈر نہیں لگتا ،وینا ملک

لاہور:اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ بڑے سیاستدانوں کا احتساب کرنے کیلئے وہ اپنے ملک کیساتھ کھڑی ہیں اور ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہیں جس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ ان کے خلاف کیس دائر ہونے کے بعد انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں لیکن ان دھمکیوں سے انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا ہے کیونکہ وہ سچ بولنے کی عادی ہیں۔