جنوبی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زوروشور سے جاری

جنوبی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہداللہ کی سربراہی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سرویکئ سب ڈویژن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لدھا سب ڈویژن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع جنوبی وزیرستان اور پرنسپل گورنرز ماڈل سکول نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہعید میلاد النبی کو شایان شان طریقے سے منانے کےلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔ اس موقع پر سیرت کانفرنسز، نعت خوانی اور مضمون نویسی کے مقابلوں سمیت تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Spread the love