قبا ئلی ضلع کرم میں تعلیم کی بہتری اور فروغ کیلئے ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت اہم اجلاس

کرم :ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس پاراچنار میں ڈی ایس سی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈی ایم او (ای ایم اے)، سنیئر آرڈیٹر ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس، ڈپٹی ڈی ای او سمیت ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اور محکمہ ایجوکیشن کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع کرم کے سطح پر سکولوں میں بنیادی سہولیات، بند سکولیں، اساتذہ اور کلاس فور کی غیر حاضری، طلباء وطالبات کی ان رولمنٹ، پانی بجلی وغیرہ پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ ڈی ایم او کرم نے ضلع میں موجود فنکشنل و نان فنکشنل سکولوں اور ان میں بنیادی سہولیات پر ڈپٹی کمشنر کرم کوتفصیلی بریفنگ دی۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرم نے غیرحاضر استانیوں سے تنخواہ کی ریکوریز کیساتھ ساتھ متعلقہ ڈی ای اوز کو انکوائری کے احکامات بھی صادر کئے۔علاوہ ازیں گذشتہ ڈی ایس سی میٹنگ کے مختلف امور بھی زیرِ بحث لائے گئے۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈی ای او کرم سید میر حسین، سنیئر آرڈیٹر ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس شجاعت حسین، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہمایوں شاہ، سی او ای ایم اے کرم محمد متین اور متعقلہ ایجوکیشن عہدیداران اور ایجوکیشن مانیٹرنگ کے آفسران نے شرکت کی۔