باجوڑ: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سول کالونی خارمیں کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے زیر نگرانی ڈی سی کمپاونڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سہیل عزیز، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل بیان کئے۔جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بعض مسائل کو موقع پر حل کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کیلیےمتعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئے۔ضلع باجوڑ کے مشران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔