خیبر: افغان طلباء کی طورخم بارڈر سے پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

لنڈی کوتل :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں افغان طلباء کی بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان امد کا سلسلہ جاری، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اشرف الدین کا طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے طورخم بارڈر پر طلباء کیلئے کئے گئے انتظامات اور کلئیرنس کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر 23 طلباء رات گئے پاکستان میں داخل ہوئے اور مزیدطلباء کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور ان کو سیکورٹی کے حفاظتی حصار میں مختلف قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائیگا۔طلباء پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر اضلاع کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے جن کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے اجازت دی گئی ہے۔