کشمیر بنے گا پاکستان

اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستانیوں سے یوم آزادی پر قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا لہرانے کی اپیل کر دی۔ مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستانی 14اگست کے روز پاکستان کے پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جائے کیونکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستانیوں کسے کشمیر کا پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب یوم آزادی14 اگست کا قومی لوگو’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ جاری کردیا گیا، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ’’کشمیر‘‘جدوجہد آزادی کی قربانیوں کوظاہرکرتا ہے، کشمیرکی آزادی کے جذبے کوخون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی14 اگست کشمیرسے منسوب کرنے کا قومی ’’لوگو‘‘سامنے آگیا، یوم آزادی کا قومی لوگو’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ہے، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیرجدوجہد آزادی کی قربانیوں کوظاہرکر رہا ہے۔کشمیرکی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کوخون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیے لہرا رہا ہے۔ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیرکشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضےومظالم کوظاہرکرتی ہے۔ واضح رہے حکومت نے یوم آزادی کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوم آزادی پر تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں سمیت سرکاری اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے گھروں اور مدارس میں قران مجید پڑھانے والے آئمہ کرام کی ماہانہ معاونت کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔ آزاد کشمیر بھر میں ایک ہزار کے قریب مدارس جن میں ضلع کوٹلی کے لیے دو سو مدارس کی منظوری کی گئی۔ علماء و مشائخ کونسل کے ممبر صاحبزادہ طاہر مسعود سمیت اے ڈی اوقاف ،تحصیل مفتی اور ضلعی مفتی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی نے تمام معاملات دیکھنے کے بعد نامزدگیاںکیں۔بارڈر لائن کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوںپر جبکہ معذوروں اور مہاجرین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا۔