قبا ئلی ضلع خیبر کے مسائل مشترکہ طور پر حل کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور مقامی مشران متفق

خیبر: ضلع خیبر لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں سیکورٹی فورسز حکام و مقامی مشران کے مابین جرگے کا انعقاد ہوا .تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل شلمان میں فرنٹیئر کور اور مقامی مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔فرنٹیئر کور کے جانب سے ونگ کمانڈر 213 ونگ طلعت کمال ضیاء نے نمائندگی کی جبکہ شلمان کے جانب مختلف قبیلوں کے مشران نمائندگی کی۔جرگے کا مقصد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال، سمیت علاقے میں درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جرگے میں فرنٹیئر کور حکام و شلمان مشران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقے میں تمام مسائل کے حل اور دیگر امور پر متفقہ طور پر کام کرینگے کیونکہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ علاقے میں امن قائم ہو اور عوام بے خوف و بے خطر اپنی روز مرہ زندگی گزار سکے۔