شمالی وزیر ستان: اسسٹنٹ کمشنر کارزمک سب ڈویژن کا دورہ، مختلف ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

شمالی وزیر ستان:صوبائی حکومت کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک عثمان جیلانی نے رزمک سب ڈویژن میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں،انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے کام کی معیار پر کڑی نظر رکھنے اور منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کنٹریکٹرز کو ہدایات جار ی کردی ہیں