خیبر:پاکستان کاجذبہ خیرسگالی، خوراک کے 16 ٹرک طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے

خیبر:ضلع خیبر طورخم بارڈر پر کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی (پاکستان کسٹم) حکام نے 16 ٹرک امدادی سامان افغانستان کے عوام کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت حوالے کئے گئے.تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر کسٹم سٹیشن میں منعقدہ تقریب کے موقع پر وفاقی محتسب ٹیکس کے سربراہ ہلال امتیاز ڈاکٹر آصف محمود جاہ,ممبر کسٹم سید طارق ہدا,چیف کلکٹر احمد رضا, ڈی جی کسٹم انٹیلی جینس شیخ عبدالرشید, کسٹم کلکٹر امجد الرحمن, ڈائریکٹر ٹرانزٹ ارباب قیصر اور پاکستانی قونصلر جنرل عابد اللہ سمیت کثیر تعداد میں کاروباری شخصیات نے موجود تھے.تقریب موقع پر افغانستان میں مقیم پاکستان کے قونصل جنرل عابد اللہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر تمام ممالک افغانستان کے عوام کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کریں اور ان کو مالی امداد فراہم کریں تاکہ افعانستان کے عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے. اس موقع پر پاکستان کسٹم حکام کے وفاقی محتسب ٹیکس کے سربراہ آصف محمود جاہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان حکام کی طرف سے افغانستان عوام کے ساتھ اشیاء خورد نوش اور دیگر تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا. بعد میں پاکستان کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی کی طرف سے طورخم بارڈر زیروپوائینٹ پر افغانستان حکام کو 16ٹرک اشیاء خورد کی امدادی سامان حوالے کردی جس پر افغانستان حکام نے پاکستان کسٹم حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا