خیبر: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لنڈیکوتل میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل

خیبر: کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر انسداد ڈینگی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس اور حفاظتی سپرے کیا جارہا ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اکبر افتخار احمد کی سربراہی میں محکمہ صحت اور ٹی ایم اے عملہ پر مشتمل لنڈیکوتل میں پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو کہ سلطان خیل، مزرینہ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 9 بجے سے رات تک حفاظتی سپرے اور سرویلنس کرینگے تاکہ انسداد ڈینگی کا تدارک ممکن ہوسکیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی حلقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے محکمہ صحت اور حکومتی اداروں کا ساتھ دیں کیونکہ احتیاط ہی ڈینگی سے بچا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور اسکے تدارک کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ‘انسداد ڈینگی کے سلسلے میں عدم توجہی کا مظاہرہ کرنیوالے محکموں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔