قبا ئلی ضلع کرم میں بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے تفصیلات طلب

کرم:ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے ضلع بھر میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے تفصیلات طلب کرلیں ، ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ قدرتی افات سے نمٹنے کیلئے مربوط لائحہ عمل فوراً پیش کیا جائے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حامد خان نے ریونیو سٹاف اور متعلقہ پولیس فورس انچارج کے ہمراہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور مستقل بنیادوں پر اس کا تدارک کرنے کے لیے بالخصوص پیرقیوم،پراچہ کالونی،صدہ،کوچی اور گردونواح میں متعلقہ محکمہ جات اور علاقائی نمائندہ کے ہمراہ میٹنگ اوردورہ کرکے لائحہ عمل تیار کرکے فوراً عملدرآمد کیا جائے گا ۔