وزیرستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نےتحصیل شیوہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پشاور:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ تعلیم ہر کسی کا بنیادی حق ہے خواہ وہ غریب ہو یا مالدار۔تعلیم ہی سے ملک سے دہشت گردی،غربت،بے روزگاری اور دوسرے قسم کی جرائم کا خاتمہ ہو جا تا ہے ۔اسلئے والدین کا اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ​تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہےحکومت تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےتحصیل شیوہ وزیرستان میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کا سنگ بنیاد ر کھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا.صوبائی وزیر نے وزیر ا عظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی کوششوں سے قبائلی عوام کو بنیادی حقوق دینے کے وعدے پورے ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے باشندوں نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں بیش بہا جانی و مالی قربانیاں دی ہیں جن کوہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے تحصیل شیوہ وزیرستان میں 1122 ریسکو سنٹر کا بھی افتتاح کیا،صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے شیوہ ہسپتال کا دورہ کرتے ہو ئےسہولیات کا جائزہ لیا اور عوام سے مختلف مسائل پر تفصیلی بات کی۔انہوںنے اس موقع پر ہسپتال میں گائنی وارڈ کے تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی۔