بابر اعظم ٹاپ سکورر بن گئے

لاہور: سمرسیٹ کے پاکستانی اوپنر بابر اعظم ایک اور نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔24سالہ بلے باز نے39گیندوں پر56رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی 7میچز کے بعد ان کے رنز کی تعداد323ہوگئی ہے ،انہوں نے یہ رنز53.83کی اوسط سے سکور کیے ہیں جبکہ ان کے ساتھی اوپنر ٹام بینٹن 7اننگز میں295رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بابر اعظم نے اپنے ساتھی پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی باﺅلنگ کا بھی سامنا کیا جو ایسیکس کاﺅنٹی کی نمائندگی کررہے تھے،انہوںنے اپنی اننگز میں7چوکے اور ایک چھکے مارے جبکہ ان کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر225رنز بنائے تھے، محمد عامر نے ایسیکس کیلئے 44رنز دیکر ایک وکٹ لی۔انتہائی بڑے ہدف کے تعاقب میں ایسیکس کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم12.5اوور ز میں محض111رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ،سمر سیٹ کی جانب سے رولف وین ڈر مروے نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔