قبا ئلی ضلع خیبر میں جشن آزادی فٹبال ٹور نامنٹ اختتام پذیر، ہزاروں کی تعداد میں شائقین کی شرکت

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر جاری جشن آزادی فٹ بال ٹور نامنٹ کا فائنل شینواری ستوری فٹ بال کلب نے جیت لیا ،تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر جاری 35واں جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا فٹ بال ٹورنمنٹ میں 36ٹیموں نے حصہ لیا جوکہ چالیس روز تک جاری تھا جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شینواری ستوری فٹ بال کلب اور فامید فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ شینواری ستوری فٹ بال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فامید فٹ بال ٹیم کو 2_1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی اور اسی طرح شینواری ستوری جشن آزادی فٹ بال ٹور نامنٹ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی شینواری ستوری فٹ بال کلب کی طرف سے پہلاگول عتیق شینواری نے کیا جبکہ دوسرا گول وسیم،زادہ نے کیا فٹ بال ٹور نامنٹ کے فائنل میں فٹ بال کے انٹر نیشنل کھلاڑی عتیق شینواری نے بہترین کھیل پیش کیا جشن آزادی فٹ بال ٹور نامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی کے چیئرمین الحاج شاہ جی گل آفریدی ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سپورٹس حکام کی طرف سے مرادعلی مہمند ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راھد گل ملاگوری اور دیگر مہمان بھی موجود تھے جشن آزادی فٹ بال ٹور نامنٹ کے فائنل کے موقع پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی فٹ بال ٹور نامنٹ کا انعقاد اور پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہیں . جشن آزادی فٹ بال ٹور نامنٹ کے اختتام پر آنے والے مہمانوں نے شینواری ستوری فٹ بال ونر ٹیم اور فامید فٹ بال رنر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.