تربت: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش بمبارسمیت 3ملزمان گرفتار

تربت : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش بمبارسمیت3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران مبینہ خود کش بمبارسمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کےقبضےسےاسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان رواں ماہ گوادر خود کش حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے جبکہ واقعےکاماسٹرمائنڈہمسایہ ملک میں موجودہے۔