قبائلی ضلع خیبر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم جاری

خیبر:چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر انسداد کرونا ویکسینیشن مہم جاری،ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ضلعی محکمہ صحت عملہ لنڈیکوتل کے دور دراز علاقوں میں شہریوں کو انسداد کرونا ویکسین لگا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے انسداد کرونا ویکسینیشن میں بھرپور حصہ لیں خود بھی لگائیں اور اپنے خاندان والوں کو بھی ویکسین لگوائیں تاکہ کرونا وائرس سے بچا جاسکیں۔