خیبر: بہتر تعلیم کے بغیر قوم وملک کی ترقی ناممکن ہے، شاہ جی گل آفریدی

خیبر: تحریک اصلاحات پاکستان کے چیئرمین شاہ جی گل آفریدی اور ایم پی اے الحاج شفیق شیرآفریدی نے لوئے شلمان میں گورنمنٹ ہائی سکول ولی محمد کور میں اپ گریڈ یشن ہائیر سیکنڈری سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ لوئے شلمان کے مشران کے علاوہ پارٹی کے نمائندے بھی موجود تھے. چیئرمین شاہ جی گل آفریدی اور الحاج شفیق شیرآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ بہتر تعلیم کے بغیر قوم وملک کی ترقی ناممکن ہے،لوئے شلمان کے محرومیوں سے واقف ہیں اور وعدے کے مطابق ہم تر قیاتی کام کررہے ہیں. تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے اب تک محرومی اس پرانے نظام ایف سی آر کی وجہ سے تھی جس کو ہم نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفنایاہے. ان شاءاللہ عوام کی محبت اور ساتھ رہے تو ہم اپنے پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لائیں گے.